آنیوالے عام انتخابات کو کامیاب بنائینگے ‘ عارف اللہ جاوید

منگل 26 دسمبر 2023 22:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2023ء) متحدہ قومی مومنٹ خیبر پختونخوا کے صدر عارف اللہ جاوید نے کہا ہے کہ آنے والے عام انتخابات کو کامیاب بنائینگے ،ایم کیو ایم پاکستان کی مظلوم عوام کی جماعت ہے،عوام میں شعور اگیا ہے،آنیوالے انتخابات میں مڈل کلاس کے لوگوں کو موقع دیا جائیگا پشاور پریس کلب میں پارٹی کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں میں نہیں ہے،پارٹی کا ون پواینٹ ایجنڈا ہے ملک کی ترقی و بقا کیلیے کام کر رہے ہیں، اقتدار میں انے کے بعد بلدیاتی نمائندوں کو احتیارات دینگے انہوں نے کہا کہ دو ماہ پہلے ملک بھر میں تنظیم سازی کر لی ہے،خیبر پختونخوا میں بھی تنظیم سازی مکمل کی گئی ہے،پشاور کو چار زون میں تقسیم کیا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے پشاور زون کے نمائندوں کا اعلان بھی کیا جسکے مطابق میاں احسن اختر سینر نائب صدر،حاجی حمید گل فنانس سیکرٹری ،ملک نبیل شہزاد رابطہ سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کا بھی اعلان کیا