8 فروری کا سورج مسلم لیگ (ن) کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا، ملک بلال ناصر

بدھ 27 دسمبر 2023 20:45

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک بلال ناصرنے کہا ہے کہ 8 فروری کا سورج مسلم لیگ (ن) کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا‘ قوم جان چکی ہے کہ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوؤں سے ملک نہیں چلتے‘ پاکستان اب کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ پہلے بھی نا اہل ٹولے کو مسلط کرکے پاکستان کی بنیادیں کھوکھلی کی جا چکی ہیں میاں محمد نواز شریف کا نام پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا نام ہے‘ پاکستان کا روشن مستقبل مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہے پی ٹی آئی نے ملکی ترقی کو روک کر قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا میاں محمد نواز شریف کو جب حکومت ملی اس وقت پاکستان میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ عروج پر تھی میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ سے نجات ملی اب نواز شریف معاشی ترقی یقینی بنائے گی اورمہنگائی کا خاتمہ کرکے قوم کو بھرپور ریلیف فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی ملک نے ترقی کی منازل طے کیں، شریف برادران کروڑوں عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں گے جو انکی حب اولوطنی اور عوام دوستی کاثمر ہے، سی پیک میگا پراجیکٹ‘ ملک کے طول و عرض میں موٹر ویز کی تعمیر‘ لواری ٹنل کی تکمیل‘ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بجلی پیدا کرنے کے چھوٹے بڑے کارخانوں کا قیام‘ دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانا‘ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مفت سہولیات دیگر تعمیر و ترقی کے کام میاں محمد نواز شریف کے سنہرے کارنامے ناقابل فراموش ہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی(ن) لیگ عوامی خدمات کی بدولت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور ملکی ترقی و خوشحالی کاسفر آگے بڑھائے گی۔