تمام ضم اضلاع میں موجود زمینی تنازعات کے دیرپا اور پائیدار حل کیلئے بنیادی قانونی ڈھانچہ وضع کرنے کیلئے منصوبہ بندی جاری
جمعہ 29 دسمبر 2023 20:30
(جاری ہے)
کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا کہ مقرر کردہ کمیشن تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکر ضم اضلاع بالخصوص شمالی وزیرستان اور بالعموم تمام ضم اضلاع میں موجود زمینی تنازعات کی دیرپا اور پائیدار حل کیلئے بنیادی ڈھانچہ وضع کریگی۔
اس سلسلے میں کمیشن کا ابتدائی اجلاس گزشتہ ہفتے منعقد ہوا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صوبائی حکومت کی طرف سے شمالی وزیرستان میں زمینی تنازعات کے پائیدار اور دیرپا حل پیش کرنے کیلئے منعقدہ دوسری اجلاس سے بحیثیت چیئرپرسن اپنے خطاب میں کیا۔ کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے پہلے اجلاس میں کمیشن کے ارکان کو ہوم ورک مکمل کرکے آج پیش کرنے کا کہا تھا جس پر آج سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ کمشنر بنوں ڈویژن نے اجلاس کو بتایا کہ شمالی وزیرستان میں زمینی تنازعات کے بنیادی و پائیدار حل کیلئے وہاں دیوانی مقدمات کا ریکارڈ بھی جمع کیا جا رہا ہے۔ جس سے زمینی تنازعات کی صورتحال کافی حد تک واضح ہو جائے گی۔ جس کیلئے (بورڈ آف ریونیو) محکمہ مال پشاور زیریں سٹاف کی تین ٹیمیں متعین کریں جو مقررہ وقت میں کمیشن کیلئے ریکارڈ و دیگر لوازمات مرتب کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ (ایڈی آر) آلٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ کی موجودہ فورم کے علاؤہ کمیشن کو تمام بنیادی ضروریات مہیا کرنی چاہیئے تاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے کمشنر بنوں ڈویژن کی سربراہی میں قائم کردہ کمیشن ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان کیلئے دیرپااور پائیدار حل کیلئے بنیادی ڈھانچہ متعین کرکے بنیاد رکھ سکیں جو بعد میں تمام ضم اضلاع کیلئے قابل عمل ہوگا۔اور صوبائی حکومت قبائلی ایف سی آر کے بعد ضم شدہ اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.