ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے تحصیل عارفوالا کے 3 حلقوں میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز نے لسٹیں جاری کردیں

اتوار 31 دسمبر 2023 17:10

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2023ء) ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے تحصیل عارفوالا کے 3 حلقوں میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز نے لسٹیں جاری کردی ہیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے140 سے 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی195 سے 19 امیدواروں اور صوبائی حلقہ پی پی 196سے 22 امیدواروں کے کاغذات کو منظور کرلیا گیا جبکہ این اے140 اور پی پی196 سے پاکستان تحریک انصا ف کے امیدوارسابقہ ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم کے کاغذات نامزدگی مستر دکردئیے گئے ہیں،واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری2024 کو ہورہے ہیں۔\378