عقید ختمِ نبوت و ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کی جدوجہد کرنا سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی سنت مبارکہ ہے ،علامہ سید زمان علی جعفری

پیر 1 جنوری 2024 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2024ء) تحریکِ لبیک ضلع جنوبی کی جانب سے شانِ خلیفِ بلا فصل افضل البشر بعد الانبیاِ بِالتحقیق سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے یوم کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت حلقہ NA-240 سے تحریکِ لبیک کے امیدوار اور سربراہ اہلسنت ہیلپ ڈیسک علامہ پیر سید زمان علی جعفری اختر القادری نے کی۔

ریلی سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ عقیدِ ختمِ نبوت و ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرنا امیر الممنین سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی عظیم سنتِ مبارکہ ہے۔ انھوں نے الیکشن کے حوالے سے کہا کہ اس حلقے سے ماضی میں علماِ حق حضرت قائدِ اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی اور مردِ مومن مردِ حق حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری الیکشن لڑتے اور جیتتے رہے ہیں اور اب ان کے امین و عملی وارث میدان میں ہیں اور ان شااللہ وہی کامیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

ریلی سے حلقہ PS-109 کے امیدوار علامہ احمد رضا امجدی نے خطاب میں کہا کہ عقیدِ ختمِ نبوت و ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کی جدوجہد کرنے والوں کی نسلیں بھی فیوض و برکات سے مستفیض ھوتی ہیں۔ ریلی سے حلقہ PS-108 کے امیدوار اور تحریکِ لبیک کے ضلعی امیر علامہ سلطان مدنی نے خطاب میں کہا کہ ان شااللہ اس بار تحریکِ لبیک الیکشن میں کلین سوئپ کریگی۔ ریلی سے تحریک کے ضلعی ناظمِ اعلی علامہ شاکر الطاف، سید جندل شاہ، PS ذمہ دار شکیل پٹنی، UC چئیر مین یاسر اختری، عبدالحبیب برکاتی، طاہر ترابی، احمد قادری، عرفان قادری سمیت کثیر تعداد میں علما اور حلقے کی عوام نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز حضرت قاری مصلح الدین صدیقی علیہ الرحمہ کے مزار شریف سے ہوا اور مزار حضرت دولہا شاہ سبزواری علیہ الرحمہ پر حاضری دیتے ہوتے ہوئے مزار شریف حضرت قطب عالم شاہ علیہ الرحمہ پر دعا اور صلو سلام پر اختتام پذیر ہوئی۔