راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھیں گے

پیر 1 جنوری 2024 22:56

راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھیں ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2024ء) بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ اور پروڈیوسر جیکی بھگنانی اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھیں گے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی رواں سال شادی کرنیوالا پہلا جوڑا بنے گا ان کی شادی آئندہ ماہ کی 22تاریخ کو طے پائی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی شادی کو گوا میں ہوگی ،جوڑا اہم ترین دن اور لمحات کو انتہائی راز میں رکھنا چاہتا ہے اس لئے میڈیا پر اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راکول اور جیکی شادی کی تیاری اور تقریبات سے قبل بینکاک میں ایک دوسرے کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :