اداکار ی کے آغاز پر ہی میرے ساتھ کام کرنے والا ہر ایک مجھ سے بے پناہ متاثر ہوا، ہمایوں سعید

بدھ 3 جنوری 2024 21:28

اداکار ی کے آغاز پر ہی میرے ساتھ کام کرنے والا ہر ایک مجھ سے بے پناہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اداکار ی کے آغاز پر ہی جس کے ساتھ بھی کام کیا وہی مجھ سے بے پناہ متاثر ہو ا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے 90 کی دہائی میں کام کرنا شروع کیا تو میں نے جس کے ساتھ بھی کام کیا وہ مجھ سے متاثر ہوا اور پھر بہت سے مصنفین مجھ سے یہ کہتے تھے کہ ان کے ذہن میں میرے لیے اسکرپٹ ہے تو اس طرح خوش قسمتی سے مجھے اچھے اسکرپٹس ملتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے اچھی کہانیاں ملتی ہیں تو کہانی اچھی ہونے کی وجہ سے میرے تمام پراجیکٹس ہٹ ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :