Live Updates

سابق وفاقی وزیرسرتاج عزیز ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک

بدھ 3 جنوری 2024 21:31

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2024ء) سابق وفاقی وزیرسرتاج عزیز کی نماز جنازہ اداکردی گئی، مرحوم کی تدفین اسلام آباد کے ایچ8 قبرستان میں کی گئی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور احسن اقبال کی جانب سے قبر پر پھول چڑھائے اور اہل خانہ کو تعزیت پیغام پہنچایا گیا۔تحریک پاکستان کے کارکن، بزرگ سیاستدان وسابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کی تدفین اسلام آباد میں کردی گئی، ان کی نماز جنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی جسکے بعد انہیں ایچ ایٹ کے قبرستان میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں سرتاج عزیز کے اہل خانہ، عزیز و اقارب کے علاوہ سیاستدانوں و سیاسی کارکنوں اور سفارتکاروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی،نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے چیرمین راجہ ظفر الحق، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر طارق فضل، فرحت اللہ بابر، اعجاز الحق،سردار مہتاب خان، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور احسن اقبال کی جانب سے قبر پر پھول چڑھائے اور اہل خانہ کو قائدین کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔سرتاج عزیز مرحوم کی رسم قل و دعا کل 3 بجے چک شہزاد فارم ہاوس پر ہوگی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات