چنیوٹ کے حلقہ این اے 94میں سردارعامر محمود چوہدری اور اللہ رکھا کے زیر اہتمام ایک جلسہ کا انعقاد

بدھ 3 جنوری 2024 23:01

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2024ء) چنیوٹ کے حلقہ این اے 94میں سردارعامر محمود چوہدری اور اللہ رکھا کے زیر اہتمام ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلع چنیوٹ کی ممتاز سیاسی شخصیت اور حلقہ این اے 94 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سید عنائت علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق منتخب عوامی نمائندوں نے عوامی حقوق کا قتل عام کیا ہے اور ووٹ حاصل کرنے کے بعد اقتدار حاصل کرکے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے حلقہ کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی ہے اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کھوکھلے نعرے اور جھوٹے وعدے کرکے شدید مایوس کیا ہے اور انشاء اللہ عوام کی مایوسی کے خاتمے کو ممکن بنانے کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو صحت تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کروں گا اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے تنگ عوام کو ایسے مسائل سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کروں گا انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی سیاست جھوٹ بول کر جھوٹے نعرے لگانے والوں کو مسترد کرتے ہوئے ووٹ دے کر کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کے بعد عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے یقینی طور پر اقدامات کیے جائیں گے اور انشاء اللہ عوام کی مایوسی کا خاتمہ ممکن ہو گا۔

(جاری ہے)

جلسہ میں سرور علی چوہدری۔ دانیال شاہد۔ڈاکٹر مزمل حسین۔عامر صدیقی۔ شہباز میکن۔تنظیم آرا?یاں ویلفی?ر کے صدر چوھدری محمد مقصود۔ رحمانی برادری۔ عبدالجبار رحمانی۔ بھٹی برادری۔ منور حسین بھٹی۔ رانا برادری۔ رانامحمد عمران۔ انصاری برادری۔ غلام سرور انصاری۔ لدھے برادری۔ محمد آصف لدھے بھی شریک ہوئی