ن لیگ ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سردار محمد یعقوب خان ناصر

بدھ 3 جنوری 2024 20:30

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 252 سے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے لورالائی میں مختلف وارڈز میں کارنرز میٹنگز سے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہل نمائندوں کا انتخاب ضروری ہے ،ن لیگ ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کےملک میں ترقی و خوشحالی کی ویژن کا سب کو علم ہے ،ن لیگ کی قیادت ملک کو درپیش معاشی بحرانوں اور مہنگائی و بیروزگاری کے طوفان سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔\378