عام انتخابات کا وقت پر انعقاد ضروری ہے،سید نوید قمر

ہفتہ 6 جنوری 2024 14:59

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2024ء) سابق وفاقی وزیر و امیدوار قومی اسمبلی این اے 221 سید نوید قمر نے کہا کہ ہم الیکشن کے حق میں ہیں الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں، الیکشن کمیشن 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو سو فیصد یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خطاب کے دوران کیا۔سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں الیکشن ملتوی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، پیپلزپارٹی تمام تر مشکلات کے باوجود الیکشن کمپین کا آغاز کیا ہے،الیکشن مراحل میں داخل ہونے کے بعد الیکشن ملتوی کا ڈرامہ ایک افسوسناک عمل ہے۔\378