الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 234 سے حارث خالد محمود کے اپیل منظور کرلی

پیپلزپارٹی کے صادق میمن کے حلقہ این اے 225 ٹھٹھہ سے کاغذات منظور، الیکشن لڑنے کیلے اہل قرار

پیر 8 جنوری 2024 17:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 234 سے حارث خالد محمود کے اپیل منظور کرلی۔ حلقہ پی ایس 113 پیپلز پارٹی کے عبد الغفار پٹنی کی اپیل منظور کرلی۔

(جاری ہے)

ٹربیونل نے حلقہ این اے 212 میرپورخاص، پی ایس 45، 46، 47 ممتاز علی شاہ کی 4 نشستوں پر بھی اپیلیں منظور کرلی۔ پی ایس 45 میرپورخاص سے آفتاب قریشی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔حلقہ این اے 211 میرپورخاص سے کنول رندھاوا کی اپیل بھی منظور کرلی گئی۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 225 ٹھٹھہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار صادق میمن کے کاغذات منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کیلے اہل قرار دے دیا۔