مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا صرف عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنا اور ملک میں خوشحالی لانا ہے،حاجی میرنوراللہ لہڑی

عام انتخابات میں (ن) بلوچستان سمیت ملک سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ، نوازشریف چوتھی بار ملک کے وزیراعظم ہونگے،خطاب

پیر 8 جنوری 2024 18:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44سے نامزد امیدوارحاجی میرنوراللہ لہڑی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا صرف اور صرف عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنا اور ملک میں خوشحالی لانا ہے،انشاء اللہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان سمیت ملک سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف چوتھی بار ملک کے وزیراعظم ہونگے۔

یہ بات انہوں نے پیر کو لوڑ کاریز برمہ ہوٹل،قمبرانی روڈ،سیدمحمدشاہ ٹاؤن،داراشاہ اسٹریٹ میں منعقدہ مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر بشیر احمد قریشی، ڈاکٹر محمد بخش،اسماعیل لہڑی،مارو لہڑی، تنویر احمد قریشی، شاہ زیب قریشی،جہانزیب،نیاز احمد، ایاز احمد قریشی، محمد اویس کاشف قریشی، اختر قریشی، سرور قریشی، انور قریشی، محمد فتح قریشی،نوید احمد قریشی، زین العابدین، خالد اعوان، حاجی اورنگزیب، اشتیاق خان مسیح اوردیگر نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ(ن) میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیااور مسلم لیگ(ن) کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار حاجی میرنوراللہ لہڑی اورقومی اسمبلی کے حلقہ این ای264سے امیدوار عرض محمدبڑیچ کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

حاجی میرنوراللہ لہڑی نے نئے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے بلوچستان اور کوئٹہ میں پارٹی مزیدفعال اورمنظم ہوگی۔ نہوں نے کہاکہ مہنگائی،غربت، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ہم میدان میں اترے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں آنے والے انتخابات میں عوام کی طاقت سے وفاق سمیت بلوچستان میں حکومت بنا کر ملک کو معاشی و سیاسی استحکام لائیں گے اور ملک کو دوبارہ ترقی و خوشحالی کے ٹریک پر چڑھائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے آنے والا وقت مسلم لیگ(ن) کا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام انشاء اللہ 8 فروری کو’’شیر‘‘پر مہر لگا کرمسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گی اور وفاق سمیت چاروں صوبوں میں مسلم لیگ حکومتیں بنائے گی۔