نوشکی،بی این پی رہنما سید قاسم شاہ ، عبدالقادر بلوچ ، سیاسی و قبائلی رہنما میر لیاقت علی بادینی ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل

پیر 8 جنوری 2024 21:12

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سید قاسم شاہ ، عبدالقادر بلوچ ، سیاسی و قبائلی رہنما میر لیاقت علی بادینی اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے انہوں نے نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اسموقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین سردار آصف شیر جمالدینی یونس بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیربخش بلوچ حلقہ پی بی 34 سے نیشنل پارٹی کے امیدوار فاروق بلوچ ضلعی صدر ربنواز شاہ جنرل سیکرٹری بیبرگ بلوچ سمیت عہدیدار اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی شمولیت اختیار کرنے والوں نے کہا کہ وہ بلوچستان نیشنل پارٹی سے اپنی 27 سالہ سیاسی رفاقت ختم کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں ہم بی این پی سے اصولی اختلاف رکھتے ہیں کیونکہ بی این پی میں جمہوری مرکزیت بالکل نہ ہونے کے برابر ہے پارٹی فیصلے فرد واحد کے ماتحت ہورے رہتے ہیں پارٹی اداروں میں جمہوری فیصلوں فرد واحد کے فیصلوں کو تقویت دیتے رہے جس سے نچلی سطح اور پارٹی کے مخلص ورکرز میں بے چینی پائی جاتی ہے پارٹی نے گزشتہ گورنمنٹ کے دوران صوبائی اور مرکزی حکومت میں پارٹی بیانیہ اور اصولوں کو نظرانداز کیا گیا مراعات اور اپنے زاتی مفادات کے تحت عوام اور ورکرز مسلسل نظرانداز ہوتے رہے جس کو ہم پارٹی کے اصولی ہدف اور موقف سے روگردانی سمجھتے ہوئے شدید اختلافات کی بنیاد پر بی این پی سے مستعفی ہوکر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور اپنی سیاسی سفر کو بلوچستان کی قومی محکومی کو اپنا ہدف سمجھتے ہیں انہوں نے کہا بی این پی میں جو بھی ورکرز اب بھی اگر یہ سمجھتے ہیں کہ انھیں نظرانداز کیا جارہا ہے تو ہم اپنی توسط سے تمام دوستوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ نیشنل پارٹی میں شامل ہو کر اپنی سیاسی سفر کو جاری رکھیں ہم اس کاروان کی توسط سے ہر سیاسی کارکن کو خوش آمدید کہتے ہیں اس موقع پر سردار آصف شیر جمالدینی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا نیشنل پارٹی بابا غوث بخش بزنجو کی فکر اور سوچ کو آگے بڑھارہی ہے ساحل وسائل کی حفاظت عوام کی ترقی و خوشحالی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانا نیشنل پارٹی کا وژن ہے بولان میڈیکل یونیورسٹی اور تین میڈیکل کالجز نیشنل پارٹی کی بلوچستان کے لوگوں کے لیے تحفے ہیں عوام نیشنل پارٹی پر اعتماد کریں آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو دوبارہ آزمانہ بیوقوفی ہے یہ سیاستدان نہ ق نہ باپ نہ ہی کسی دوسرے پارٹی کو چھوڈا ہے اپنی فائدے کے حصول کے لیے تمام جماعتوں کے چکر لگانے والے پھر سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری پارٹیوں میں سیاسی سے زیادہ سرداری کے جراثیم ہیں دوستوں کو ساتھ لیکر چلنا صرف نیشنل پارٹی کا شیوہ ہے یونس بلوچ نے کہا نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی مرکزی صوبائی اور ضلعی قیادت کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں نئے شامل ہونے والے میرے ہمسفر سیاسی ساتھی ہیں آج نظریاتی اور فکری سوچ رکھنے والے بی این پی چھوڈ کر نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جو خوش آئند بات ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نیشنل پارٹی کی ڈھائی سالہ مختصر دور حکومت اور کارنامے ایک تاریخ رقم کی ہے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا فخر کی بات ہے کہ کہ ہماری سیاسی استاد نیشنل پارٹی میں شامل ہوئے سیاسی کارکنوں کی شمولیت غوث بخش بزنجو میر حاصل خان بزنجو اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سوچ کی جیت ہے سردار آصف شیر جمالدینی ایک مستقل مزاج سردار اور خیرخواہ ہے ان کی سرپرستی ہمارے لیے باعث فخر ہے یونس بلوچ اور دیگر دوستوں کی کاوشوں سے نیشنل پارٹی کو ایندھن مل رہی ہے آج کا شمولیتی پروگرام اسی کا تسلسل ہے نیشنل پارٹی نے فاروق بلوچ کو ٹکٹ دے کر عوام کے سامنے آپشن رکھا ہے کہ ایک طرف نظریہ مخلصی اور عوام دوستی دوسری طرف سرمایہ دولت کا استعمال اور استحصالی سوچ ہے اب ٹھیک راستے کا انتخاب عوام کے اپنے ہاتھ میں ہے انہوں کہا دونوں سابق عوامی نمائندوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں اربوں روپے ملازمتیں مراعات حاصل کیے نیشنل پارٹی نے اپنے دور میں خیصار ڈیم کی منظوری ایلیمنٹری کالج سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کالجز کے لیے بسیں ہسپتالوں کو ایمبولینس صحافت ادب کو فروغ دینے کے لیے گرانٹ دی حلقہ پی بی 34 سے نیشنل پارٹی امیدوار فاروق بلوچ نے کہا نیشنل پارٹی میں شمولیت پر سیاسی رہنما خراج تحسین کے مستحق ہیں جنھوں نے قوم کی ترقی خوشحالی اور حاکمیت کے لیے نیشنل پارٹی کا چناو کیا نیشنلبپارٹی متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس میں تمام ادارے موجود ہیں یہاں کسی قسم کی آمریت نہیں بلکہ تما فیصلے مشاورت رضامندی اور اصولی بنیاد پر ہوتے ہیں کسی پر کسی قسم کا دباو نہیں ہماری سیاست بابا بزنجو کی فکر و فلسفے پر مشتمل ہے نیشنل پارٹی اس ملک میں بسنے والے تمام انسانوں کی یکساں ترقی و خوشحالی چاہتی ہے تقریب سے ضلعی صدر ربنواز شاہ نے بھی خطاب کیا نئے شامل ہونے کو استقبالیہ بھی بھی دیا گیا