پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی مفاد کے لئے لڑتے ہوئے قربانیاں دیں، سید عنایت علی شاہ

منگل 9 جنوری 2024 18:08

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی، حلقہ این اے 94، سید عنایت علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی مفاد کے لئے لڑتے ہوئے قربانیاں دی ہیں، عام انتخابات میں انشاء اللہ پورے ملک میں پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، ہم عوام سے ووٹ لیکر عوام کی ہی خدمت کریں گے۔