وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاورکاامتحانی ہالز کا دورہ، عملے کو ہدایات جاری کیں

بدھ 10 جنوری 2024 16:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2024ء) وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاورپروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے یونیورسٹی کے امتحانی ہالز کاجائزہ لینے کےلئے دورہ کیا۔ زرعی یونیورسٹی پشاور کے فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنسز کے انسٹی ٹیوٹس بزنس مینجمنٹ اور کمپیوٹر و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بی بی اے (آنرز) اور بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف سمسٹرز تیسری، پانچویں اور ساتویں سمسٹرز اور دیگرکا جائزہ لیا۔

اس موقع پرڈائریکٹر آئی بی ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض، ہیڈ آف آئی بی ایم ایس مینجمنٹ ڈاکٹر صبیح اللہ ، ہیڈ آف آئی بی ایم ایس کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر اسفندیار خان سمیت امتحانی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا، جہاں انہوں نے طلبہ کو سازگار ماحول میں امتحان دینے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ نگرانی پر مامور امتحانی عملے کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور منعقدہ امتحانات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم و تحقیق ، تربیت ، شفاف امتحانات اور فرض شناسی ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہے جو اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحان میں نقل کرکے حاصل کی جانے والی ڈگری کی کوئی حیثیت نہیں، یہ صرف ایک کاغذی پرزے کے سوا کچھ نہیں ہوتی، لہذا طلبہ پوری محنت اور لگن سے مطالعے پر توجہ دیں۔ انہوں نے ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنسز پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض اور امتحانی عملہ کو داد دی۔