پی سی بی کے زیر اہتمام 30 کھلاڑیوں کا سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ 13 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا

جمعرات 11 جنوری 2024 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت 30کھلاڑیوں کا 17روزہ سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر میں 13 سے 29 جنوری تک منعقد ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق منتخب کھلاڑیوں میں حنیف محمد ٹرافی کے ٹاپ پرفارمرز شامل ہیں جو پریذیڈنٹ ٹرافی کا حصہ نہیں ہیں ، ان کے علاوہ لاڑکانہ ڈیرہ مراد جمالی آزاد جموں و کشمیر ایبٹ آباد بہاولپور اور حیدر آباد کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

کھلاڑیوں میں 14 بیٹرز ، 4 سپنرز ، 9 فاسٹ بائولرز اور تین وکٹ کیپرز شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں کو اچھے تربیت یافتہ کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں ترقی اور مہارتوں میں وسیع اضافہ کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔این سی اے کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے کہا کہ ہم حنیف محمد ٹرافی اور حنیف محمد کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو مدنظر رکھتے ہوئے سکلز کیمپ کا انعقاد کر رہے ہیں ، یہ کیمپ 2023 ء ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑیوں کی محنت کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا مقصد ان نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو عمدہ پروڈکٹس میں پروان چڑھانا ہے جس سے ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بلند کرنے میں مدد ملے گی اور ہمیں آگے بڑھنے کے لیے معیاری آپشنز ملیں گے۔کیمپ کے کھلاڑیوں میں بیٹر آفاق احمد (ایبٹ آباد ریجن) علی احسن (حیدرآباد ریجن) علی عمران ( اسلام آباد ریجن) انیس اعظم (ایبٹ آباد ریجن) عاشر محمود (سیالکوٹ ریجن) عون شہزاد (بہاولپور ریجن) باسط علی (ڈیرہ مراد جمالی ریجن) حضرت ولی (کوئٹہ ریجن) حسنین شامیر (اے جے کے ریجن) محمد عمار (بہاولپور ریجن) محمد ابراہیم سینئر (کوئٹہ ریجن) محمد ولید (سیالکوٹ ریجن) نوید ملک (اے جے کے ریجن) رضوان محمود ( حیدرآباد ریجن)۔

اسپنرز اسد ملک (حیدرآباد ریجن) عاشق علی (کراچی ریجن بلیوز) ماجد اصغر (حیدرآباد ریجن) محمد عمیر (بہاولپور ریجن)فاسٹ بولرز فیضان سلیم (اے جے کے ریجن) حارث حسن (اسلام آباد ریجن) محمد ندیم ( اسلام آباد ریجن) محمد شاہد (ڈیرہ مراد جمالی ریجن) مشتاق احمد (لاڑکانہ ریجن) مصطفی ناصر (حیدرآباد ریجن) نجیب اللہ اچکزئی (کوئٹہ ریجن) ثاقب خان (کراچی ریجن بلیوز) اور شایان خلیل (بہاولپور ریجن)وکٹ کیپرز حسنین ماجد (بہاولپور ریجن) خیام خان (ایبٹ آباد ریجن) سیف اللہ بنگش (کراچی ریجن بلیوز) شامل ہیں۔