رجب علی رند اور جمال کمال خان ایک ایک حلقے سے ایک دوسرے کے حق میں دستبردار

جمعہ 12 جنوری 2024 17:51

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی،مسلم لیگ ( ن) کے مرکزی رہنماء امیدوار حلقہ این اے 257 وڈیرہ رجب علی رند سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے حق میں جبکہ پی بی 21حب سے ن لیگ کے امیدوار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان وڈیرہ رجب علی رند کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

باوثوق زرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے مرکزی رہنماء امیدوار حلقہ NA 257 حب، لسبیلہ،آواران سے نیشنل پارٹی کے امیدوار وڈیرہ رجب علی رند سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔جبکہ Pb 21 حب سے ن لیگ کے امیدوار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان وڈیرہ رجب علی رند کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

ایڈوکیٹ خورشید علی رند نے دستبرداری کی درخواست آر او کے پاس جمع کرادی زرائع کے مطابق پی بی 21حب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان وڈیرہ رجب علی رند کے حق میں دستبردار ہوگئے اور Pb 22 لسبیلہ سے نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد بخش لاسی جام کمال خان کے حق دستبردار ہوگئے ہیں۔