شفقت محمود اورفرخ حبیب الیکشن سے دستبردارہوگئے

جمعہ 12 جنوری 2024 21:57

شفقت محمود اورفرخ حبیب الیکشن سے دستبردارہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2024ء) عام انتخابات سے قبل سیاسی میدان میں بڑی ہلچل ، پاکستان تحریک انصاف کے ا ہم رہنما ئوں شفقت محمود اور فرخ حبیب نے کاغذات نامزدگی واپس لیتے ہوئے الیکشن سے دسبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے این اے 130اور پی پی 170 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیتے ہوئے الیکشن سے دستبردار ی کا اعلان کر دیا، سماجی رابطوں کی سائیٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا کہ میں اب کسی بھی سیٹ سے امیدوار نہیں ہوں ، الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق وزیر مملکت فرخ حبیب بھی انتخابات سے آؤٹ ہو گئے ، فرخ حبیب نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، فرخ حبیب نے این اے 101,102, پی پی 114 اور پی پی 115 سے کاغذات جمع کروائے تھے ، فرخ حبیب 2018 میں این اے 108 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ، سانحہ 9مئی واقعہ کے بعد فرخ حبیب پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر کے آئی پی پی میں شامل ہوئے تھے ، فرخ حبیب پاکستان تحریک انصاف میں واپسی کی کوشش بھی کرتے رہے،ٹکٹ کے لیے گرین سگنل نہ ملنے پر فرخ حبیب نے کاغذات نامزدگی واپس لیے اور اعلان کیا کہ 2024 کے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا،،فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، عام انتخابات کا حصہ نہیں ہوں۔