oفیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات 28جنوری کو ہونگے

جمعہ 12 جنوری 2024 20:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2024ء) فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال-25 2024کے لئے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ،پولنگ28جنوری کو ہوگی ، آن لا ئن کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین الیکشن کمیٹی میاں بشیر احمد اعجاز کی زیر صدرات اجلاس منعقد ہو ا جس میں الیکشن کمیٹی کے ممبران موجود تھے جنہوں نے فیصل آبا د پر یس کلب کے سالانہ انتخابات-25 2024کے الیکشن شیڈول کی منظوری دی الیکشن کا دورانیہ 1 سال کا ہوگا جس کے مطابق امیدواران کا غذات نامزدگی 15جنوری سے 17جنوریصبح دس بجے سے شام چار بجے تک پریس کلب میں کمیٹی سے حاصل کر کے جمع کرا سکیں گے۔

(جاری ہے)

18جنوری شام پانچ بجے کا غذات جمع کروانے والے امیدواران کی غیر حتمی فہرست پریس کلب میں آویزاں کر دی جائیگی۔ جس پر اعتراضات 19جنوری شام4چار بجے تک وصول کئے جائیں گے اعتراضا ت پر سماعت کے بعد الیکشن کمیٹی 19جنوری کو شام 5بجے تک امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی اسی روز شام 5 بجے تک امیدوار کا غذات نامزدگی واپس لے سکیں گے 20جنوری شام 5بجے تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی،الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ28جنوری2024بروز اتوار صبح 9بجے سے لیکرپانچ بجے تک پریس کلب میں ہو گی ۔