عام انتخابات، مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

دونوں جماعتوں میں قومی اسمبلی کے 6، صوبائی اسمبلی کے 11حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا

ہفتہ 13 جنوری 2024 12:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) عام انتخابات 2024 کے لئے مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی میں قومی اسمبلی کے 6اور صوبائی اسمبلی کے 11حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا ہے، مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 117شاہدرہ لاہور سے عبدالعلیم خان اور این اے 128سے عون چودھری کی حمایت کرے گی۔

(جاری ہے)

این اے 54ٹیکسلا سے غلام سرور خان، این اے 88 خوشاب سے انجینئر گل اصغر بھگور، این اے 149ملتان جہانگیر خان ترین اور این اے 143چیچہ وطنی سے نعمان لنگڑیاں کے مقابلے میں بھی مسلم لیگ (ن) اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔اسی طرح مسلم لیگ (ن) صوبائی اسمبلی کی 11سیٹوں پی پی 12راولپنڈی سے عمار صدیق خان، پی پی 24جہلم راجہ یاور کمال، پی پی 81خوشاب امیر حیدر سنگھا، پی پی 98فیصل آباد اجمل چیمہ اور پی پی 106 فیصل آباد سے علی اختر کیلئے میدان کھلا چھوڑے گی۔پی پی 149لاہور سے عبدالعلیم خان، پی پی 180 قصور کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، پی پی 204 ساہیوال فلک شیر لنگڑیال، پی پی 250 بہاولپور افتخار حسین گیلانی، پی پی 277 کوٹ ادو نیاز گشکوری اور پی پی 292 لیہ سے سید رفاقت گیلانی کی حمایت کی جائے گی۔