تحریک انصاف ٹنڈومحمدخان نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا

ہفتہ 13 جنوری 2024 14:49

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2024ء) تحریک انصاف ٹنڈومحمدخان نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔متعدد امیدواروں کے خوابوں پر پانی پھر گیا جبکہ متعدد نے پارٹی ٹکٹ ملنے کی خوشی میں جشن منایا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 ٹنڈومحمدخان پر تحریک انصاف کے سابقہ امیدواروں حاجی عبدالجبار میمن اور عبدالطیف سومرو نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے تھے ان کی امیدوں پر اس وقت پانی پھیر گیا جب پارٹی کی جانب سے عرفان نظامانی کو پارٹی کا ٹکٹ جاری ہوا۔

تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ پی ایس 66 پر الطاف نظامانی اور پی ایس 67 پر عبدالرحیم کاتیار کو پارٹی ٹکٹ جاری ہوئے، عبدالجبار میمن اور عبدالطیف سومرو سے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پارٹی کا فیصلہ منظور ہے۔\378