ٹی ایل پی کا کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان

این اے 229کراچی سے محمد اعجاز، این اے 230سے محمد انور اور این اے 231سے محمد اسماعیل حسینی ٹی ایل پی کے امیدوار ہوں گے

ہفتہ 13 جنوری 2024 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)نے کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔این اے 229 کراچی سے محمد اعجاز، این اے 230 سے محمد انور اور این اے 231 سے محمد اسماعیل حسینی ٹی ایل پی کے امیدوار ہوں گے۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 232 سے محمد یاسین، این اے 233 سے شہزادہ شہباز، این اے 234 سے عبدالستار اور این اے 235 سے محمد عارف ٹی ایل پی کی جانب سے میدان ہوں گے۔

(جاری ہے)

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 236 سے محمد لقمان، این ای237 سے محمد شاہد، این اے 238 سے محمد وسیم اور این اے 239 سے محمد شرجیل گوپلانی ٹی ایل پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں قسمت آزمائیں گے۔این اے 240 سے سید زمان علی جعفری، این اے 241 سے محمد وسیم، این اے 242 سے محمد ساجد، این اے 243 سے سید کاشف علی شاہ اور این اے 244 سے ضمیر حسین ٹی ایل پی کے امیدوار ہوں گے۔این اے 245 سے وزیر احمد نورانی، این اے 246 سے محمد علی، این اے 247 سے محمد فاروق، این اے 248 سے محمد امجد علی، این اے 249 سے حافظ محمد حامد محمود کاغانی اور این اے 250 سے اسد جواد خان شیروانی ٹی ایل پی کے امیدوار ہوں گے۔