پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے حیدر آباد کے لئے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا

ہفتہ 13 جنوری 2024 20:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے حیدر آباد کے لئے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا، این اے 218 پر مہک رفیق، این اے 219پر محمد عابد، ڈویژنل صدر شہباز عبدالجبار این اے 220پر، پی ایس 60پر زاہد الرحمن، پی ایس 62پر شیراز شورو، پی ایس 63 پر محمد علی، پی ایس 64 پر سیاسی و مذہبی شخصیت فیصل ندیم اور پی ایس 65پر ریحان احمد اپنے سیاسی مخالفین کو شکست دینے کے لئے انتخابی میدان میں اتریں گے، پی ایس 61 پر تاحال امیدوار کا اعلان نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :