سمیرا ملک نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ دیا

سمیرا ملک نے مخصوص نشست کیلئے نامزد نہ کرنے پر پارٹی چھوڑی

پیر 15 جنوری 2024 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء) سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ دیا ، سمیرا ملک نے مخصوص نشست کیلئے نامزد نہ کرنے پر پارٹی چھوڑی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سمیراملک نے مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان کو اپنا استعفیٰ ارسال کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سمیرا ملک نے مسلم لیگ(ن) سے خواتین کی مخصوص نشست پر ٹکٹ مانگا تھااور ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک نے استعفیٰ صوبائی صدر کو ارسال کیا ۔ سمیرا ملک کے ترجمان کے مطابق سمیراملک استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروںکی حمایت کریںگی ۔