بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی

منگل 16 جنوری 2024 19:01

بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
میسا چوسٹس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2024ء) محققین نے ایک ہائی ٹیک گولی تیار کی ہے جو معدے میں جا کر ارتعاش پیدا کرتی ہے تاکہ پیٹ بھرے ہونے کا احساس پیدا کرسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدانوں کی ٹیم نے ایک اسمارٹ-گولی تیار کی ہے جو پیٹ کی رطوبتوں سے رابطے میں آکر مرتعش ہوتی ہے اور معدے میں ریسیپٹرز کو متحرک کرتی ہے تاکہ پیٹ بھرے ہونے کا احساس پیدا ہو جیسے کسی شخص نے ابھی پیٹ بھر کر کھانا کھایا ہو۔

(جاری ہے)

وائبریٹنگ انجسٹیبل بائیو الیکٹرانک اسٹیمولیٹر (وائبز) نامی ہائی ٹیک گولی کا پہلا تعارف ’سائنس جرنل‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں آیا ہے۔ میڈیا کی طرف سے اسے وزن کم کرنے والی ادویات کا مستقبل بھی قرار دیا جا رہا ہے۔اگرچہ اس کا انسانوں پر تجربہ ہونا ابھی باقی ہے تاہم خنزیروں پر کیے گئے تجربات کے امید افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ خنزیروں کے پیٹ میں جا کر وائبز کی فعالیت کے تقریباً 30 منٹ بعد خنزیروں نے آدھے گھنٹے میں اوسطاً 40 فیصد کم کھانا کھایا بنسبت ان خنزیروں کے جن پر وائبز کا استعمال نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :