لورالائی،پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیتیں

منگل 16 جنوری 2024 21:16

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) ناصرآباد کلی زنگی خیل میں ماسٹرجلال الدین عجب خان کے گھر پر پُروقار شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سردار محمد یعقوب خان ناصر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین اصغرخان اتمانخیل سمیت ضلعی قیادت کو چائے پارٹی دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر خان، فتح خان، یوسف خان، سبزل خان، عبداللہ خان، ظفر خان، حیات خان، عصمت اللہ، مراد خان، محمد جان، حسین خان، محب خان، سیف اللہ، حمید خان، جلات خان، احمد خان، جمعہ خان، باز محمد، زین الدین، عبدالباری نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی، جبکہ کلی زمینداران میں نیازمحمد عبدالباری کے گھر پر پروقار شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سردار محمد یعقوب خان ناصر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین اصغرخان اتمانخیل سمیت ضلعی قیادت کو چائے پارٹی دی گئی۔

\378