پشاور،جنرل الیکشن کیلئے جاری تیاریوں کے جائزے بارے اجلاس

منگل 16 جنوری 2024 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2024ء) جنرل الیکشن 2024 کے لیے جاری تیاریوں کے جائزے کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر آیبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ریٹرننگ افسران، ضلعی افسران سے ملاقات کے دوران الیکشن کی تیاری، الیکشن میٹریل کی ترسیل، الیکشن ٹریننگ کے دوران سٹاف کی حاضری و دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے الیکشن کے دوران سکیورٹی کی فراہمی، کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی ہدایات/ ایس او پیز کے مطابق الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر/ ریٹرننگ آفیسر این اے 16 عباس آفریدی، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر زیشان خان، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسراین ای17، ریٹرننگ آفیسر پی کے 43/ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان، ریٹرننگ آفیسر پی کی42/ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو، ریٹرننگ آفیسر پی کے 44 ڈی ایف او وائلڈ لائف محمد ادریس، ڈپٹی ڈی ای او/ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 16،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر شہزاد اقبال اور دیگرنے شرکت کی۔