عام انتخابات کی گہما گہمی سیاسی جماعتوں کی ریلیاں،کارنر میٹنگز اور جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع

منگل 16 جنوری 2024 22:52

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2024ء) 8 فروری کے عام انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے، آر اوز نے بھی تمام جماعتوں کو انتخاب لڑنے کیلئے نشانات الاٹ کردئے ہیں، سیاسی جماعتوں کی ریلیاں،کارنر میٹنگز اور جلسے جلوسوں کا سلسلہ جاری یے،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی 8 فروری کے عام انتخابات کی گہما گہمی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، ریٹرننگ آفیسرز نے سیاسی جماعتوں اور آزاد میدواروں کو انتخابات لڑنے کیلئے نشانات بھی الاٹ کردئیے ہیں جسکے بعد آزاد اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے جیت کے حصول کیلئے ریلیاں،کارنر میٹنگز،جلسے اور جلوسوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ضلع ٹنڈوالہ یار میں ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں کیلئے مجموعی طور پر آزاد امیدواروں سمیت سیاسی جماعتوں کے 47 امیدواران انتخاب کیلئے نبرد آزما ہیں جن میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 217 پر 15،پی ایس 58 پر 2, اور پی ایس 59 پر 11، امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں این اے 217 کیلئے تیر کے نشان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار ذوالفقار ستار بچانی،ستارے کے نشان پر جی ڈی اے امیدوارڈاکٹر راحیلہ گل مگسی، ترازو کے نشان پر جماعت اسلامی کے دیدار حسین بہرانی، ہوائی جہاز کے نشان پر آزاد امیدوار عبدالستار بچانی، بکری کے نشان پر تحریک انصاف کی آزادی امیدوار روزینہ، کرین کے نشان پر تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار جہانگیر جتوئی، الیکشن لڑیں گے،پی ایس 58 پر تیر کا نشان لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد کردہ امیدوار سید ضیاء عباس شاہ رضوی ،ستارے کے نشان پر جی ڈی اے امیدوار ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی ترازو کے نشان پر جماعت اسلامی کے رائو جاوید، بکری کا نشان لئے تحریک انصاف کے آزاد امیدوار راشد میئو،ہوائی جہاز کے نشان پر آزاد امیدوار سید تاج شاہ جیلانی، پیچ کس کا نشان پر آزاد امیدوار کی حیثیت میں سابق صوبائی وزیر سید علی نواز شاہ، کرین کا نشان پر تحریک لبیک پاکستان کے عمر جان سرہندی، جبکہ پی ایس 59 پر تیر کے نشان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار امداد پتافی ، ستارے کے نشان پر جی ڈی اے امیدوار محسن مگسی ٹریفک سگنل کا نشان لئے آزاد امیدوار اعجاز پتافی، لیپ ٹاپ کے نشان پر آزاد امیدوار ظہیر پتافی، بکری کے نشان پر تحریک انصاف کے آزاد امیدوار ایڈوکیٹ اسلم لغاری، کرین کے نشان پر تحریک لبیک پاکستان کے جہانگیر جتوئی، الیکشن لڑیں گے، اب دیکھنا یہ ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں۔

(جاری ہے)

ضلع ٹنڈوالہ یار کی عوام اپنے لئے کونسی جماعت کا نمائندہ منتخب کرتی ہے منتخب ہونیوالا نمائندہ کسی سیاسی جماعت سے ہوگا،مذہبی جماعت سے ہوگا یا اسکے بالکل برعکس آزاد حیثیت سے میدان میں اترنے والی شخصیت ہوگی اسکا فیصلہ تو 8 فروری ہی کرسکتی ہے، ماضی میں تو ضلع میں تینوں نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے جیت حاصل کرکے کلین سوئپ کیا تھا۔