خاران ،نوشکی، چاغی اور واشک کی عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کا استعمال کیا تو پاکستان پیپلزپارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی،عبدالقادر بلوچ

بدھ 17 جنوری 2024 21:30

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر و امیدوار برائے قومی اسمبلی جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ میرے مد مقابل امیدوار بھی یہاں سے پہلے منتخب ہوچکے ہیں ،عوام میرے اور ان کے ترقیاتی منصوبوں کو سامنے رکھ کر ووٹ کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر خاران، نوشکی ،چاغی اور واشک کی عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کا استعمال کیا تو پاکستان پیپلزپارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔\378