برطانوی ولی عہد کی اہلی کیٹ مڈلٹن پیٹ کی سرجری کے بعد دو ہفتے تک ہسپتال میں رہیں گی

جمعرات 18 جنوری 2024 09:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2024ء) برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ پرنسیس آف ویلز کیٹ مڈلٹن پیٹ کی سرجری کے بعد دو ہفتے تک ہسپتال میں رہیں گی۔

(جاری ہے)

کینسنگٹن پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنسیس آف ویلز کامیاب سرجری کے بعد 10 سے 14 یوم تک ہسپتال میں ہی رہیں گی تاہم اس کے بعد ان کے کئ ماہ تک شاہی فرائض دوبارہ شروع کرنے کا امکان نہیں ہے۔محل نےکیت مڈلٹن کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں ظاہر کیں لیکن واضح کیا کہ یہ کینسر سے متعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پرنس آف ویلز بھی اہلیہ کے ہسپتال سےڈسچارج ہونے تک کوئی سرکاری ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے۔ وہ اس وقت بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور بچے معمول کے مطابق سکول جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :