برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کے پیٹ کی سرجری

جمعرات 18 جنوری 2024 16:19

برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کے پیٹ کی سرجری
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن پیٹ کی سرجری کے بعد اب کچھ مزید دن اسپتال میں ہی گزاریں گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن پیٹ کی کامیاب سرجری کے بعد 2 ہفتے اسپتال میں ہی رہیں گی۔کینسنگٹن پیلس کے مطابق سرجری کے بعد شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جانب سے مہینوں تک شاہی فرائض دوبارہ شروع کرنے کی توقع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شاہی محل نے کیٹ مڈلٹن کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ یہ کینسر سے متعلق نہیں ہے۔شاہی محل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 42 سالہ کیٹ مڈلٹن نے اپنی طے شدہ مصروفیات ملتوی کرنے پر معذرت کی ہے۔طبی مشورے کی بنیاد پر شہزادی کا ایسٹر کے بعد تک عوامی فرائض پر واپس آنے کا امکان نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم بھی اپنی اہلیہ کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے تک کوئی سرکاری ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے۔علاوہ ازیں شاہی محل کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس بھی اگلے ہفتے مثانے کے غدود کے علاج کے لیے اسپتال جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :