چنیوٹ میں حالیہ شدید دھند سے مختلف ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے

جمعرات 18 جنوری 2024 20:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2024ء) چنیوٹ میں حالیہ شدید دھند سے مختلف ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، ریسکیو 1122کے مطابق شدید دھند کے باعث 3 مختلف حادثات میں ایک لڑکے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، پہلا حادثہ فیصل آباد روڈ نزد جھوک موڑ ایک موٹر سائیکل سوار ڈمپر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار40سالہ امان اللہ ولد قادر بخش سکنہ لالیاں گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، دوسرا حادثہ جھنگ روڈ نزد اڈا پٹھان کوٹ پیش آیا جس میں ایک موٹرسائیکل سوار ٹرالر سے ٹکرا گیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حادثہ میں زخمی ہونیوالے 45سالہ صفدر علی ولد پیر بخش سکنہ اڈا پٹھان کوٹ کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا ،بعدازاں ڈیڈ باڈیز ورثاء کے حوالے کردی گئیں اور تیسرا حادثہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا،سرگودھا روڈ سٹاپ کوٹ محمد یار 14سالہ اون عباس ولد فضل عباس بس سے اترتے ہوئے بس کے وہیل کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کر ورثاء کے حوالے کردیا ۔

\378