سرحد چیمبر آف کامر س کاآئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کرنے کا مطالبہ
خیبر پختونخوا کو اس کے بجلی وگیس کے حوالے سے آئینی حقوق سے محرو م رکھا گیا ہے جو کہ بجلی و گیس کی پیداوار میں سرپلس صوبہ ہے جس کے باوجود یہاں پر صنعتوں ،ْ کمرشل اورگھریلو صارفین کو گیس میسر نہیں ہے
جمعرات 18 جنوری 2024 20:45
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب میں سرحد چیمبر کے سینئرنائب صدرثناء اللہ خان ،ْ نائب صدر اعجازخان آفریدی ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران حاجی غلام حسین ،ْ اسماعیل صافی ،ْ قرة العین اور محمد اورنگزیب ،ْ احسان اللہ ،ْ نثار احمد ،ْ فیض رسول ،ْ اشتیاق محمد ،ْ این پی او کے جنرل منیجر وجیہہ عباسی سمیت کاروباری افراد اور این پی او کے حکام بھی موجود تھے۔
تقریب میں NPO کے ہیڈاینگرو فوڈزفہد امتیاز اور این پی او کے جنرل منیجر وجیہہ عباسی ،ْ انچارج ریجنل آفس پشاور وسیع اللہ نے اے پی او ویژن 2025ء کے حوالے سے ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے شرکاء کو تفصیلی طورپرآگاہ کیا جس کا بنیادی مقصد ایشیاء پیسفک میں جامع ،ْ جدت ،ْ جدید طرز کے تحت پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ نیشنل پراڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کے سینئر افسران نے بتایا کہ اے پی اوویژن 2025ء کے تحت ملک بھر میں 60 سے زائد پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس کاآغاز سرحدچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے کیاگیا ہے۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق کویقین دلایا ہے کہ ان کی سفارشات کی روشنی میں این پی او بجلی کے منصوبوں کی فرانزک آڈٹ کروانے ،ْ خیبر پختونخواکی ٹریننگ پروگرام میں شرکت اور پیداوارکو جدید طریقوں سے اضافہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بحران ملک کا ایک سنگین مسئلہ ہے اور انڈیپنڈنٹ پاور (IPPs)کے معاہدوں کا از سرنو جائزہ لے کر موجودہ انرجی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے این پی او سے بجلی کے منصوبوں کا فرانزک آڈٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو اس کے بجلی وگیس کے حوالے سے آئینی حقوق سے محرو م رکھا گیا ہے جو کہ بجلی و گیس کی پیداوار میں سرپلس صوبہ ہے جس کے باوجود یہاں پر صنعتوں ،ْ کمرشل اورگھریلو صارفین کو گیس میسر نہیں ہے جبکہ گیس کے ٹیرف بڑھانے کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخواکو RLNG باسکٹ میں ڈال دیاگیا ہے جو کہ اس چھوٹے صوبے کے ساتھ سراسر زیادتی و ناانصافی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صنعتی کمرشل اورگھریلو صارفین کو گیس و بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے فوری و ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔ سرحد چیمبر کے صدر فواداسحق نے پیداوارمیں اضافے کیلئے جدید اور نت نئے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت پرزور دیاجس میں NPO کے اقدامات اورکردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ آگاہی سیشن سرحد چیمبر کے ممبران اوربزنس کمیونٹی کیلئے کافی مفید ثابت ہوگااوروہ جدید اورنئے طریقے اپناکراپنے کاروبارکوفروغ دینے سمیت کوالٹی کوبہتربنانے اور عالمی سطح پر مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.