ْ7 برس سے تعطل کا شکار تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس مکمل،وزیراعلی محسن نقوی نے افتتاح کر دیا گیا
وزیر اعلی محسن نقوی نے بیڈ منٹن اور سنوکر کھیلی،صوبائی وزیر اظفر علی ، چیف سیکرٹری، سی سی پی او، سیکرٹری ہائوسنگ نے بھی مختلف سپورٹس کھیلیں زاہد اختر زمان تب ڈی جی ایل ڈی اے تھے جب سپورٹس کمپلیکس پراجیکٹ شروع کیا گیا،اب چیف سیکرٹری بنے ہیں تو سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوئے ہیں لاہور میں مجموعی طور پر11سپورٹس کمپلیکس بنیں گے جن کاچند روز میں افتتاح کر دیا جائے گا،تاجپورہ میں ایسا سپورٹس کمپلیکس ایک نعمت سے کم نہیں ایل ڈی اے کے زیر انتظام5سال سے زیرالتوا گلوبل ویلج مال کی بڈنگ مکمل، فروری کے پہلے ہفتے میں افتتاح کر دیں گے‘محسن نقوی الحمد اللہ پاکستانی فوج نے ایران کے حملوں کا بھرپورانداز میں جواب دیا ہے،کوئی بھی ملک پاکستان کیلئے ایسے سوچے گا تو ایک کے بدلے سات پڑیں گی
جمعرات 18 جنوری 2024 20:45
(جاری ہے)
وزیراعلی محسن نقوی نے جم میں ایکسرسائز کے لئے جدید مشینیں فراہم کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔
وزیراعلی نے سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی بہترین سہولتوں کی فراہمی اور اعلی معیار پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے او ران کی ٹیم کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام کا آغاز 2017 میں کیا گیا، بدقسمتی سے 7 سال سے یہ منصوبہ بھی التوا کا شکار رہا۔ 12 کنال پر تعمیر کیے گئے سپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین، فیملیز کے لیے 20 سے زائد ان ڈورسپورٹس فراہم کی گئی ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان تب ڈی جی ایل ڈی اے تھے جب سپورٹس کمپلیکس پراجیکٹ شروع کیا گیا،اب چیف سیکرٹری بنے ہیں تو سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوئے ہیں۔لاہور میں مجموعی طور پر11سپورٹس کمپلیکس بنیں گے جن کاچند روز میں افتتاح کر دیا جائے گا۔تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس8کنال پر محیط ہے،علاقے میں کھیل کیلئے گرانڈ موجودنہیں تھے، یہ سپورٹس کمپلیکس ایک نعمت سے کم نہیں۔نوجوانوں اور کھیل کو جتنا سپورٹ کر سکتے ہیں،کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کے زیر انتظام گلوبل ویلج مال کی بڈنگ مکمل ہو گئی ہے یہ منصوبہ 5برس سے رکا ہوا تھا۔ گلوبل ویلج مال کا فروری کے پہلے ہفتے میں افتتاح کر دیں گے۔گلوبل ویلج مال لاہور میں ایک منفرد شاپنگ مال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ترقیاتی پراجیکٹس میں سردی اوردھند کی وجہ سے مشکلات آ رہی ہیں۔کنکریٹ اور اسفالٹ کے کام کیلئے مخصوص درجہ حرارت درکار ہوتا،موسم کی وجہ سے مسائل ہیں۔ایف ڈبلیو او، این ایل سی اور دیگر ٹیمز پوری کوشش کررہی ہیں کہ ایس ایل تھری پراجیکٹ الیکشن سے پہلے مکمل کر لیں۔ایک سوال کے جواب نے وزیراعلی نے کہا کہ الحمد اللہ پاکستانی فوج نے ایران کے حملوں کا بھرپورانداز میں جواب دیا ہے۔کوئی بھی ملک پاکستان کیلئے ایسے سوچے گا تو ایک کے بدلے سات پڑیں گی۔سپورٹس کمپلیکس کی ممبر شپ آسان اقساط میں بھی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چین کے ماحولیاتی ماہرین کو سموگ سے متعلق مزید ڈیٹا فراہم کیا جائے گا اور مزید ریسرچ کریں گے۔پہلا اینٹی سموگ ٹاور 15سے 20دنوں میں نصب کر دیا جائے گا۔بند روڈ پراجیکٹ کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے،اظفر علی ناصر اور ڈی جی ایل ڈی اے زیادہ وقت وہاں گزراتے ہیں۔امامیہ کالوجی فلائی اوور 5فروری تک کھل جائے گا۔صوبائی وزرا اظفر علی ناصر، عامر میر، چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہاسنگ، سیکرٹری سپورٹس، سی سی پی او، کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.