مریم نواز (آج )خانیوال میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی

جمعرات 18 جنوری 2024 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابی مہم کے سلسلہ میں آج ( جمعہ ) کے روز خانیوال کے ریلوے گرائونڈ میں جلسہ عام منعقد کرے گی ۔

(جاری ہے)

خانیوال کے حلقہ این اے 145 اور پی پی 211 میں منعقدہ انتخابی جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریںگی۔مریم نواز دوپہر 2 بجے خانیوال جلسہ عام سے خطاب کریں گی ۔جلسہ گاہ میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت اور مقامی قیادت کی بڑی بڑی تصاویر آوایزاں کر دی گئی ہیں۔