ْ7 برس سے تعطل کا شکار تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس مکمل،وزیراعلی محسن نقوی نے افتتاح کر دیا گیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے بیڈ منٹن اور سنوکر کھیلی،صوبائی وزیر اظفر علی ، چیف سیکرٹری، سی سی پی او، سیکرٹری ہائوسنگ نے بھی مختلف سپورٹس کھیلیں زاہد اختر زمان تب ڈی جی ایل ڈی اے تھے جب سپورٹس کمپلیکس پراجیکٹ شروع کیا گیا،اب چیف سیکرٹری بنے ہیں تو سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوئے ہیں لاہور میں مجموعی طور پر11سپورٹس کمپلیکس بنیں گے جن کاچند روز میں افتتاح کر دیا جائے گا،تاجپورہ میں ایسا سپورٹس کمپلیکس ایک نعمت سے کم نہیں ایل ڈی اے کے زیر انتظام5سال سے زیرالتوا گلوبل ویلج مال کی بڈنگ مکمل، فروری کے پہلے ہفتے میں افتتاح کر دیں گے‘محسن نقوی الحمد اللہ پاکستانی فوج نے ایران کے حملوں کا بھرپورانداز میں جواب دیا ہے،کوئی بھی ملک پاکستان کیلئے ایسے سوچے گا تو ایک کے بدلے سات پڑیں گی

جمعہ 19 جنوری 2024 06:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) تاجپورہ میں بھی گلبرگ و ڈیفنس جیسی سٹیٹ آف دی آرٹ کھیلوں کی سہولتیں فراہم کر دی گئیں۔وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے 7 برس سے تعطل کا شکار تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس کو چند ماہ میں فنکشنل کر دیا اور آج تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اورکھیلوں کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کو سراہا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے بیڈ منٹن اور سنوکر کھیلی۔صوبائی وزیر اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، سی سی پی او، سیکرٹری ہاسنگ اور دیگر حکام نے بھی مختلف سپورٹس کھیلیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے جم،بیڈ منٹن انڈور ہال، سنوکر روم، ٹیبل ٹینس ہال اورسوئمنگ پول، لیڈیز جم اور سنوکر روم کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی محسن نقوی نے جم میں ایکسرسائز کے لئے جدید مشینیں فراہم کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔

وزیراعلی نے سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی بہترین سہولتوں کی فراہمی اور اعلی معیار پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے او ران کی ٹیم کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام کا آغاز 2017 میں کیا گیا، بدقسمتی سے 7 سال سے یہ منصوبہ بھی التوا کا شکار رہا۔ 12 کنال پر تعمیر کیے گئے سپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین، فیملیز کے لیے 20 سے زائد ان ڈورسپورٹس فراہم کی گئی ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان تب ڈی جی ایل ڈی اے تھے جب سپورٹس کمپلیکس پراجیکٹ شروع کیا گیا،اب چیف سیکرٹری بنے ہیں تو سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوئے ہیں۔لاہور میں مجموعی طور پر11سپورٹس کمپلیکس بنیں گے جن کاچند روز میں افتتاح کر دیا جائے گا۔تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس8کنال پر محیط ہے،علاقے میں کھیل کیلئے گرانڈ موجودنہیں تھے، یہ سپورٹس کمپلیکس ایک نعمت سے کم نہیں۔

نوجوانوں اور کھیل کو جتنا سپورٹ کر سکتے ہیں،کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کے زیر انتظام گلوبل ویلج مال کی بڈنگ مکمل ہو گئی ہے یہ منصوبہ 5برس سے رکا ہوا تھا۔ گلوبل ویلج مال کا فروری کے پہلے ہفتے میں افتتاح کر دیں گے۔گلوبل ویلج مال لاہور میں ایک منفرد شاپنگ مال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ترقیاتی پراجیکٹس میں سردی اوردھند کی وجہ سے مشکلات آ رہی ہیں۔

کنکریٹ اور اسفالٹ کے کام کیلئے مخصوص درجہ حرارت درکار ہوتا،موسم کی وجہ سے مسائل ہیں۔ایف ڈبلیو او، این ایل سی اور دیگر ٹیمز پوری کوشش کررہی ہیں کہ ایس ایل تھری پراجیکٹ الیکشن سے پہلے مکمل کر لیں۔ایک سوال کے جواب نے وزیراعلی نے کہا کہ الحمد اللہ پاکستانی فوج نے ایران کے حملوں کا بھرپورانداز میں جواب دیا ہے۔کوئی بھی ملک پاکستان کیلئے ایسے سوچے گا تو ایک کے بدلے سات پڑیں گی۔

سپورٹس کمپلیکس کی ممبر شپ آسان اقساط میں بھی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چین کے ماحولیاتی ماہرین کو سموگ سے متعلق مزید ڈیٹا فراہم کیا جائے گا اور مزید ریسرچ کریں گے۔پہلا اینٹی سموگ ٹاور 15سے 20دنوں میں نصب کر دیا جائے گا۔بند روڈ پراجیکٹ کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے،اظفر علی ناصر اور ڈی جی ایل ڈی اے زیادہ وقت وہاں گزراتے ہیں۔امامیہ کالوجی فلائی اوور 5فروری تک کھل جائے گا۔صوبائی وزرا اظفر علی ناصر، عامر میر، چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہاسنگ، سیکرٹری سپورٹس، سی سی پی او، کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔