سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے مخصوص نشستوں پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی بحال کردیئے

جمعہ 19 جنوری 2024 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے مخصوص نشستوں پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی بحال کردیئے ہیں ۔سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے روبرو جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ٹربیونل نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات بحال کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کردیئے تھے۔ فہمیدہ مرزا جی ڈی اے کی جانب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے امیدوار ہیں۔ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے جنرل نشستوں پر فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات بحال کیئے تھے۔