محمد اشرف چوہدری کی تاشفین صفدراورشاہد محمود سے ملاقات، پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر مبارکباد دی

جمعہ 19 جنوری 2024 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2024ء) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب محمد اشرف چوہدری نے سابق ایم این اے محترمہ تاشفین صفدر چوہدری اور شاہد محمود چوہدری سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کو پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں انہوں نے پارٹی کی تنظیمی معاملات پر گفتگو کی، اس کے علاوہ چوہدری سالک حسین امیدوار این اے 64پی پی32،چوہدری شافع حسین امیدوار پی پی 31 گجرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر اشرف چوہدری نے محترمہ تاشفین صفدرچوہدری سے کہا کہ آپ کے تجربہ سے پاکستان مسلم لیگ کو ضلع گجرات میں تقویت ملے گی۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ کے مطابق تاشفین صفدر نے کہا کہ ہم دل وجان سے چوہدری برادران کے ساتھ شانہ بشانہ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،چوہدری سالک حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان کے فرزند ہیں اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بہت اچھی سوچ اور خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔