پی ایس 110پر مسلم لیگ کے دیرینہ کارکن فہد علی بٹ کو ٹکٹ دیا جائے، سردار ریحان

جمعہ 19 جنوری 2024 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کراچی یوتھ میڈیا ٹیم کے جنرل سیکرٹری سردار ریحان اورڈسٹرکٹ ساوتھ میڈیا ٹیم کے صدر بلال انور کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے کارکنان کاپی ایس110اورپی ایس 85پر ٹکٹوں کی غیر منصفانہ اور میرٹ کے خلا ف تقسیم پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،مظاہرے میں پی ایس110کے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین نے پی ایس 110 کے کارکنان نے میاں نوازشریف ، میاں شہباز شریف، محترمہ مریم نوازصاحبہ سے سندھ کے معاملات دیکھنے کی اپیل کی، مظاہرین نے نہال ہاشمی اور کھیل داس کوہستانی نہ منظور کے نعرے بھی لگائے، مظاہر ین نے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ پی ایس110پر مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن فہد علی بٹ کو ٹکٹ دیا جائے پی ایس110پر پیراشوٹرز کو ٹکٹ دیا گیا ، سندھ کی لیڈر شپ ن لیگ کے ٹکٹس فروخت کر رہی ہے سندھ میں پارٹی کو خراب اور تباہ کرنے میں نہال ہاشمی اور کھیل داس کوہستانی کاہاتھ ہے، 2022میں جس شخص نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس کو ٹکٹ دے دیا گیا جبکہ پرانے اور دیرینہ کارکن اسماعیل گبول کو نظر انداز کیا گیا، سندھ کی قیادت نے ٹکٹس کی تقسیم میں میاں نوازشریف کے جانثار کارکنان کو نظر اندا ز کیا، مظاہر ین نے کہا کہ بابر انور سے اگر ٹکٹ واپس لیکر فہد علی بٹ کو نہ دیا گیا تو ہم بابر انور کوووٹ نہیں دیں گے، سندھ کی قیادت کے غیر منصفانہ فیصلوں کا نقصان پارٹی کو ہورہا ہے بلدیاتی انتخابات میں بھی دیرینہ کارکنان اور مخلص لوگوں کو نظر انداز کیا گیا جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ابھی عام انتخابات میں بھی پیر اشوٹرز اور پیسے لیکر ایسے لوگوں کو ٹکٹس دیئے جارہے ہیں جن کو حلقے کے بارے میں کچھ نہیں پتہ ، مظاہرین نے کھیل داس کوہستانی اور نہال ہاشمی کے خلاف نعروں والے بینرز اٹھائے ہوئے تھے، میرٹ کے قتل عام کو نہیں مانتے مظاہرے کے شرکاء کا کہناتھا کہ سندھ میں بالخصوص کراچی میںمسلم لیگ ن میں نوجوانوں کی تعداد بہت کم ہے اور اگر قیادت نے جوموجودہ نوجوان ہیں ان کو نہ سنبھالا تویہ بھی پارٹی سے متنفر ہو کر تتر بتر ہوجائیں گے، فہد علی بٹ اس وقت پارٹی اور قیادت کے ساتھ کھڑا تھا جب پارٹی اور قائدین پر مشکل وقت تھا ، بہت مشکل سے ہم نے پارٹی کو سندھ میں فعال اور منظم کیا ہے ۔