وفاقی پولیس انسداد راہزنی اور ڈکیتی یونٹ پولیس نے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث

جمعہ 19 جنوری 2024 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2024ء) وفاقی پولیس انسداد رابزنی اور ڈکیتی یونٹ پولیس نے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ گاڑی مالیتی ایک کروڑ 43 لاکھ روپے برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر -کیمزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس انسداد رابری اور ڈکیتی یونٹ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ گاڑی کل مالیتی ایک کروڑ 43 لاکھ روپے برآمد کرلی گئی۔ملزمان کی شناخت حبیب اللہ خان اور کلیم اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے مزید تفتیش جاری ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔