میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مہنگائی ،بے روزگاری سے چھٹکارا دلا کر ہی رہیں گے، رانا ارادات شریف خاں

اتوار 21 جنوری 2024 16:50

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2024ء) مسلم لیگ (ن) کے سابقہ ایم این اے و ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 140 رانا ارادات شریف خاں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مہنگائی ،بے روزگاری سے چھٹکارا دلا کر ہی رہیں گے، ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنے اورعوام کو خوشحال بنانے کیلئے واحد حل مسلم لیگ(ن) کی کامیابی ہے اور عوام 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کروائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ میرے والد سابقہ ایم این اے رانا زاہد حسین خاں سے جو محبت کی اسی طرح مجھے بھی ووٹ کی طاقت سے کامیاب پہلے بھی کروایا تھا اور اب بھی اپنی محبت سے نوازیں گے۔\378