] فیصل آباد، مسلم لیگ ن کے حق میں تاریخی جلسہ

۵ سینکڑوں شرکا نے مسلم لیگ ن کے امیدواران میاں قاسم فاروق اور چوہدری خالد پرویز گل کی حمایت کا اعلان کر دیا

پیر 22 جنوری 2024 18:20

۸ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2024ء) چک نمبر 265 ر،ب میں مسلم لیگ ن کے حق میں تاریخی جلسہ ، سینکڑوں شرکا نے مسلم لیگ ن کے امیدواران میاں قاسم فاروق اور چوہدری خالد پرویز گل کی حمایت کا اعلان کر دیا، تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی گاوں چک نمبر 265 میں شبیر حسین گل کی میزبانی میں تاریخی جلسہ ہوا، جلسے میں سابق چئیرمین لیاقت علی گل ، نوید گل، چوہدری عامر گل سمیت دیگر علاقائی رہنماں نے شرکت کی جلسہ گاہ پہنچنے پر میاں محمد فاروق سابق ممبر قومی اسمبلی ، میاں معظم فاروق ، اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 107 چوہدری خالد پرویز گل کا شاندار استقبال ہوا ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کے بھنگڑے اور خوبصورت فائر ورکس کا مظاہرہ کیا گیا جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، نقابت نعیم جوجہ نے کی میزبان شبیر گل نے سابق ایم پی اے پر کڑی تنقید کی اور ن لیگ کے ٹکٹ کے امیدوار جو آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں پر خوب تنقید کی چوہدری عامر اکرم گل ، اور چویدری خالد پرویز گل نے بہترین تقاریر سے شرکا کے دل جیت لئے اور حلقے کی تعمیر و ترقی کا جامع پلان دیا آخر میں میاں محمد فاروق نے کہا کہ انشااللہ جیت کر حلقے کی تقدیر بدل دیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں بطور ممبر قومی اسمبلی سب سے زائد کام کروائے ہیں اور انشااللہ آئندہ بھی کروائیں گے اس موقع پر عوام نے کھڑے ہوکر ہاتھوں کی زنجیر بنا کر چوہدری خالد پرویز گل امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 107 اور میاں قاسم فاروق این اے 99 کی بھرپور حمائت کا اعلان کیا۔