جو لوگ پی ٹی آئی سے نکل آئے وہ خوش قسمت ہیں‘ احسن اقبال

(ن) لیگ ایک بار پھر پاکستان کو بچائے گئی، غریب کیلئے بجلی ،روٹی سستی کردیں گے

پیر 22 جنوری 2024 20:40

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل و حلقہ این اے 75کے امیدوار احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان تحریک انصاف سے نکل آئے وہ خوش قسمت ہیں،مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان کو بچائے گئی، غریب کے لئے بجلی اور روٹی سستی کردیں گے تاکہ خوشحالی آئے ۔

(جاری ہے)

نتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پیرنی بی بی کے جو شکار ہیں وہ ہی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ، نہ وہ سن سکتے ہیں نہ سمجھ سکتے ہیں، وہ روبوٹ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کو تاریخ میں ایسے یاد رکھا جائے گا کہ انہوں نے نوجوانوں کو سکھایا کہ کس طرح لوگوں کی پگڑیاں اچھالنی ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان کو بچائے گئی، الیکشن جیتنے کے بعد ان کی جماعت ملک میں بجلی سستی کردے گی، غریب کے لیے روٹی سستی کردیں گے تاکہ خوشحالی آئے ۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 2013میں جب ہمیں ملک ملا تب بجلی نہیں تھی ، دہشت گردی تھی، ہم نے دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری کو شکست دی تھی۔