ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی جہلم کا دورہ ، مختلف کلاسز میں طلبا سے گفتگو

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 23 جنوری 2024 13:33

ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی جہلم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2024ء) ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی جہلم کا دورہ ، مختلف کلاسز میں طلبا سے گفتگو ، سکول انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

ضلع جہلم کے پہلے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور طلبا کو دستیاب سہولیات چیک کرنے کے لیے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کلاسز میں جا کر طلبا سے ملاقات کی اور ان سے نصابی سرگرمیوں بارے پوچھا ، ڈی سی جہلم نے سکول انتظامیہ سے درپیش مسائل اور سکول کی اب تک کارکردگی بارے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں اعلی معیار کی تعلیم اور تربیت کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :