سرگودھا کے 5قومی اور دس صوبائی حلقوں میں 8فروری کو ن لیگ کی جیت متوقع ہے ،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

منگل 23 جنوری 2024 15:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2024ء) ایک امیدوار کی وفات کی آڑ میں سرگودھا کے حلقہ این اے83 اور 85 میں الیکشن التوا کی کوشش کرنیوالے بے نقاب ہوکر منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ،8فروری کو ان عناصر کی سیاست کا آخری دن ہوگا ،یہ لوگ اپنی سیاسی موت آپ مر جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 85 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سرگودھا کے پانچ قومی اور دس صوبائی حلقوں میں 8فروری کون لیگ کامیاب نے کی امید ہےبلکہ وفاق اور صوبوں میں حکومت بھی جیت ن لیگ کی ہوگی۔ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ ن لیگ کے بغیر ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتاترقی کا منبع صرف اور صرف ن لیگ ہے اور ن لیگ ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے۔