sپشاور، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار وں پر جرمانے

منگل 23 جنوری 2024 21:00

ر*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2024ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اپر کوہستان کی جانب سے جے یو آ ئی کے امیدوارمحبوب الرحمان کو 3 ہزار روپے جرمانہ کردیاجرمانہ سرکاری خزانہ میںتین دنوں کے اندر جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت، امیدوار نے جرمانہ جمع کرکے چالان پیش کردیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایبٹ آباد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 16 ایبٹ آباد کے آزاد امیدوار سردار ابرار احمد خان اور پی کے 43 ایبٹ آباد کے آزاد امیدوار سردار عتیق ادریس کو 15, 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔