وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو ایک سالہ دور حکومت میں پولیس کی ٹرانسفرمیشن،جدید اصلاحات، فلاحی اقدامات کرنے پر خراج تحسین

پنجاب پولیس کی طرف سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں وزیر اعلی محسن نقوی کی طرف سے کئے گئے فلاحی اقدامات کو نمایاں کیا گیا

بدھ 24 جنوری 2024 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2024ء) پنجاب پولیس نے نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے ایک سالہ دور حکومت میں پنجاب پولیس کی ٹرانسفرمیشن، جدید اصلاحات اور فلاحی اقدامات کرنے پر خراج تحسین کیلئے ویڈیو ریلیز کر دی ، پنجاب پولیس کی طرف سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں وزیر اعلی سید محسن نقوی کی طرف سے کئے گئے فلاحی اقدامات کو نمایاں کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک برس میں صوبے کے تمام 737 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول منتقل کیا گیا، کیو آر کوڈ کے ذریعے 97 فیصد شہریوں نے سپیشل انیشیٹو تھانوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، پنجاب بھر میں 40 سمارٹ پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دی گئی، کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک 20 ہزار پروموشنز کی گئیں، ملازمین کے سروس سٹرکچر، ریگولرائزیشن سمیت بھرتیوں کے عمل کو بہتر بنایا گیا، پنجاب بھر میں 151 خدمت مراکز، 36 میثاق سنٹرز اور 39 تحفظ مراکز قائم کئے گئے، گذشتہ 05 سالوں میں 02 کروڑ 05 لاکھ، گذشتہ ایک سال میں 01 کروڑ سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے استفادہ کیا، ٹریفک مینجمنٹ میں ریفارمز، 737 تھانوں، 360 پٹرولنگ پوسٹ اور 151 خدمت مراکز پر لائسنس اجراء کی سہولت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

40 لاکھ سے زائد شہریوں نے ای لائسنس سروس سے استفادہ کیا، 130 نئے لائسنس سنٹرز بنائے گئے، لائسنسنگ کی شرح میں 25 سو فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید 21 شہروں تک بڑھایا گیا، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں بنائے گئے تین پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز میں 100 سے زائد جانوروں کو ریسکیو کیا گیا، پنجاب ہائی وے پٹرول کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے، چالاننگ اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے اختیارات دئیے گئے، پنجاب ہائی وے پٹرول کو نئی گاڑیاں دی گئیں، 26 سال بعد ایلیٹ فورس رولز 2023 میں ترامیم کی گئیں، الاؤنس میں 37 کروڑ روپے سالانہ اضافہ کیا گیا، ڈولفن، پولیس رسپانس یونٹ کی تمام گاڑیوں کی مرمت کروائی گئی، کاؤنٹرز ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ری ویمپنگ کی گئی، 425 دہشت گردوں کو کیفرکردار، 650 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

سپیشل برانچ کی عمارات، دفاتر اور میس کی تزئین و آرائش کی گئی۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کے عہدے بنائے گئے۔ 32 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کی ٹریننگ عمل میں لائی گئی۔پولیس فورس میں خواتین کی بہتر نمائندگی، فیلڈ پوسٹنگ میں مساوی مواقع اور مختلف برانچز میں سیکشن ہیڈز تعینات کیا گیا۔ کچہ، دشوار گذار علاقوں میں ڈاکوؤں، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے اے پی سی وہیکلز فراہم کی گئیں۔

ایک سال میں 65 ہزار ایکڑ سے زائد کچہ کا علاقہ کلئیر کروایا گیا۔ بیرون ملک مفرور 150 سے زائد اشتہاریوں کو انٹرپول کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔05 ہزار 905 کریمنل گینگز پکڑے گئے، 650 دہشت گرد اور خطرناک مجرمان گرفتار کئے گئے۔ پنجاب میں 27 فیصد، لاہور میں 43 فیصد، راولپنڈی میں 34 جبکہ ملتان میں 23 فیصد جرائم میں کمی ہوئی۔171 شہید میڈلز، 218 غازی میڈلز، 12 بہادری میڈلز دئیے گئے۔ پنجاب پولیس کے تمام دفاتر کی تزئین و آرائش کا کام کروایا گیا۔ قربان لائنز اور بھوبتیاں کے مقام پر پولیس ملازمین کیلئے رہائشی اپارٹمنٹس و فلیٹس مکمل کروائے گئے، پنجاب پولیس نے مذکورہ بالا پراجیکٹس مکمل کرنے پر نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کا شکریہ ادا کیا۔