میر عمر خان جمالی اور میر جاوید خان جمالی کا سردار فتح علی عمرانی کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعرات 25 جنوری 2024 12:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2024ء) حلقہ پی بی 16 سے آزاد امیدوار میر عمر خان جمالی اور حلقہ این اے 255 سے آزاد امیدوار میر جاوید خان جمالی نے عمرانی قبیلے کے سربراہ سردار فتح علی عمرانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ سردار فتح علی عمرانی علاقے کے خیر خواہ اور عظیم شخصیت تھے، ان کی وفات سے خطہ ایک ہمدرد شخصیت سے محروم ہوگیا۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے

متعلقہ عنوان :