ٹنڈومحمدخان ،مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار غلام حسین سولنگی پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر کے حق میں دستبردار

جمعرات 25 جنوری 2024 18:17

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2024ء) ٹنڈومحمدخان کے حلقہ این اے 221 پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پیپلزپارٹی کے امیدوار سید نوید قمر کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹنڈومحمدخان کے حلقہ این اے 221 پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار و ضلعی صدر قاضی غلام حسین سولنگی پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید نوید قمر سے ذاتی محبت کے باعث ان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

رابطہ کرنے پر مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد پہنور نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ٹنڈومحمدخان کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے گئے تھے، ٹنڈومحمدخان کے حلقہ پی ایس 67 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار سید کوثر رضا کے کاغذات نامزدگی فارم مسترد ہوگئے تھے۔\378